Home / اہم خبریں / نیشنل ہائی وے بائے پاس مورو کے قریب میونسپل کمیٹی کے ملازم درخت سے پھندا لگی لاش برآمد

نیشنل ہائی وے بائے پاس مورو کے قریب میونسپل کمیٹی کے ملازم درخت سے پھندا لگی لاش برآمد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) نیشنل ہائی وے بائے پاس مورو کے قریب میونسپل کمیٹی کے ملازم درخت سے سے پھندا لگی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کے قریب میونسپل کمیٹی کے ملازم امیربخش سولنگی کی لاش کی اطلاع پر ورثہ موقع پر پہنچے اور لاش کو دیکھ کر خود پر قابو نا رکھ سکے زار و قطار رونا رو پڑے لوگوں نے درخت سے پھندا لگی لاش کو اتار کر گلے سے بجلی کا تار نکالا پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا مرنے والے کے بھائی روشن علی سولنگی نے بتایا کہ میرا بھائی گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا جس کی رپورٹ ہم نے تھانے میں بھی کروارکھی ہے جس کی لاش ہمیں آج درخت سے ٹنگی ہوئی ملی ہے میرا بھائی میونسپل میں ملازم تھا اور ڈیوٹی کرنے کے بعد گم ہوا تھا میرے بھائی نے خودکشی نہیں کی اسے قتل کیا گیا ہے پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے قتل یا خودکشی صیح حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضع ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے