تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خراب پراسیکیوشن اداروں کا عدم تعاون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت سے 25 منشیات کے کیسز ختم کردیئے گئے

خراب پراسیکیوشن اداروں کا عدم تعاون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت سے 25 منشیات کے کیسز ختم کردیئے گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) خراب پراسیکیوشن اداروں کا عدم تعاون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص کی عدالت سے 25 منشیات کے کیسز ختم کردیئے گئے۔ عدالت نے آرٹیکل 10 اے کے تحت 2018 کے آخر اور 2019 کے کیسز ختم کیئے، تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔ ملزمان کے خلاف چرس ہیروئن کے کیسز میرپورخاص ضلعی کی مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اور ایکسائیز پولیس میں درج تھے۔ منشیات کے کیسز میں منشیات کی کیمیکل کی رپورٹ فراہم کرنے کے لیئے بار بار لکھنے کے باوجود رپورٹ عدالت کو فراہم نہ ہوسکی۔ کیمیکل لیبارٹری کی جانب سے منشیات کی رپورٹ نہ بھیجنے کے سبب کیسز کمزور ہوئے۔ سندھ میں منشیات کے کیسز میں کیمیکل لیبارٹریز کی 11 ہزار رپورٹس پینڈنگ میں ہیں زرائع۔ زرائع کے مطابق کیمیکل رپورٹ کی فراہمی کے لیئے عدالت نے چیف سیکریٹری کیمیکل لیبارٹریز کی انتظامیہ کو بار بار لیٹر لکھا لیکن جواب نہیں آیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے