تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ، ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ افغانستان کی حدود میں واقع لمن نامی علاقے میں ایک مکان پر ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کیے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانےوالوں میں کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری شامل ہیں اور اس ڈرون حملے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس دسمبر میں بھی افغانستان کے علاقے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں طالبان کمانڈر ملا عبدالمنان 29 ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔ افغان میڈیا کے مطبق ملا عبدالمنان اخوند طالبان کے بانی ملا محمد عمر کے بھائی تھےتاہم طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔ اس سے قبل افعانستان میں برسرپیکار انتہا پسند گروہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ سعد ارہابی کے نام سے پہچانے جانے والے داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ حملے میں ابو سعید اورکزئی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔ عالمی میڈیا نے صوبائی حکومت کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے دو اڈے بھی تباہ کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے