تازہ ترین
Home / اسلام آباد / صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان کی لاہور داتا دربار کے قریب دھماکے کی مذمت

صدر پاکستان وزیر اعظم پاکستان کی لاہور داتا دربار کے قریب دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے داتا دربارکے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے داتا دربار کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ وزیر اعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب صدرعارف علوی نے بھی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ یاد رہے لاہورمیں داتا دربار کے باہر دہشت گردوں نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد کے شہید ہونےکی تصدیق ہوگئی جبکہ اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہیں، جن میں 9 کی حالت تشویشناک ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے