Home / اہم خبریں / داتا دربار کے باہر سڑک پر دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق 25 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

داتا دربار کے باہر سڑک پر دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق 25 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک

لاہور (بیورو رپورٹ) داتا دربار کے باہر سڑک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق 25 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک۔ داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد میو اور جنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر اضافی عملے کو طلب کرلیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت سہیل کے نام سے کی گئی ہے جب کہ باقیوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد اسپتال میں موجود ہے اور زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ’پنک ڈے‘، بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھرپور انداز میں منائی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے