Home / اہم خبریں / دلبر مہر پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود گاؤں اعظم خان مری میں آتشزدگی، پانچ گھر جل کر خاکستر، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں

دلبر مہر پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود گاؤں اعظم خان مری میں آتشزدگی، پانچ گھر جل کر خاکستر، متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں دلبر مہر پولیس اسٹیشن کی حدود گاؤں اعظم خان مری میں آتشزدگی۔ بھیل برادری کے پانچ گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ موٹو مل، کانجی، نارو، میوو اور ویرسی کے کچے مکانات مکمل جل گئے۔ گھروں میں رکھا گیا 80 ہزار کیش آدھا کلو چاندی، گندم، بستر، چارپائیاں اور کپڑے جل گئے۔ واقعے کے اطلاع پر فائربرگیڈ کی گاڑی پہنچی لیکن متاثرہ جگہ پر راستہ نہ ہونے کے سبب گاڑی واپس چلی گئی۔ اس وقت متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے