Home / اہم خبریں / کھاریاں کے علاقہ جنڈانوالہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مرکزی ملزم کو تھانہ صدر نے آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا

کھاریاں کے علاقہ جنڈانوالہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مرکزی ملزم کو تھانہ صدر نے آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ جنڈانوالہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے مرکزی ملزم کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 11 اپریل کو معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ مقتولین میں1۔قاسم عباس ارشد، 2۔ عثمان افضل 3۔ محمد ارفاس شامل تھے۔ ملزمان قتل کی واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔ تہرے قتل کی اس اندوناک واردات پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفی گیلانی کی سربراہی میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی، ایس ایچ او صدر کھاریاں ایس آئی سرفراز انجم اور انچارج ہومی سائیڈ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکرٹیم کو ہدایت جاری کی کہ تہرے قتل کی اس واردات کرنے والے ملزمان کوجلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔ جس پر خصوصی ٹیم نے شب و روز محنت، پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہرے قتل کی واردات کے مرکزی ملزم عدنان طارق ولد طارق محمود قوم گجر سکنہ جنڈانوالہ کو مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد 7 دن کے اندر اندر آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے