تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ناظم امتحانات میرپورخاص کی ڈھورو نارو کے امتحانی مرکز میں کاروائی نقل کرنے والے 12 امیدواروں پر کاپی کیس کرنے کے ساتھ سینٹر میں موجود ایک غیر متعلقہ شخص کو بھی پولیس حراست دے دیا گیا

ناظم امتحانات میرپورخاص کی ڈھورو نارو کے امتحانی مرکز میں کاروائی نقل کرنے والے 12 امیدواروں پر کاپی کیس کرنے کے ساتھ سینٹر میں موجود ایک غیر متعلقہ شخص کو بھی پولیس حراست دے دیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ کی ڈھورو نارو کے امتحانی مرکز میں کاروائی نقل کرنے والے 12 امیدواروں پر کاپی کیس کرنے کے ساتھ سینٹر میں موجود ایک غیر متعلقہ شخص کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ ناظم امتحانات کی ٹیم کے دیگر اراکین نے 12 میل ڈگری کالج اور سندھڑی میں بوائز اینڈ گرلز کالج میں کاروائی کرتے ہوئے کاغذی مواد سے نقل کرنے والے 5 امیدواروں پر کاپی کیس کئے جبکہ کنڈیاری کے بوائز اینڈ گرلز امتحانی سینٹر میں موبائل فون اور دیگر مواد سے نقل کرنے والے 4 امیدواروں پر بھی کاپی کیس کر ڈالے انور علیم خانزادہ نے بتایا کہ ڈھورو نارو کے امتحانی مرکز کے باہر کافی بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے لیکن پولیس نے اچھے طریقے سے انہیں کنٹرول کر رکھا تھا انہوں نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ امیدواروں کی جامعہ تلاشی لینے کے بعد امتحانی مرکز میں جانے کی اجازت دیں تاکہ کوئی بھی اپنے ساتھ موبائل فون یا دیگر مواد سینٹر کے اندر نہ لے جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے