Home / اہم خبریں / سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے کے پی ٹی کی جانب سے مشتہر کردہ کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتوں کے اشتہارات کو سندھ ہائیکورٹ کراچی میں چیلنج کردیا

سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے کے پی ٹی کی جانب سے مشتہر کردہ کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتوں کے اشتہارات کو سندھ ہائیکورٹ کراچی میں چیلنج کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے کے پی ٹی کی جانب سے مشتہر کردہ کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتوں کے اشتہارات کو سندھ ہائیکورٹ کراچی میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ نے سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اپنی جانب سے داخل کی گئی آئینی پیٹیشن میں وفاقی حکومت اور چیئرمین کے پی ٹی کو فریق بنایا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتوں کا اشتہار سراسر غیر آئینی ہے اور آئین کے آرٹیکل 9, 14, 25 اور 27 سے متصادم ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنی آئینی پیٹیشن میں موقف اپنایا ہے کہ کے پی ٹی کی جانب سے دئے گئے حالیہ ملازمتوں کے اشتہارات، وفاقی حکومت کی میرٹ پر مبنی ریکروٹمنٹ پالیسی 2014 کی بھی خلاف ورزی ہے اور اس سے متصادم ہے۔ کوٹہ سسٹم 2013 میں اپنی موت آپ مر چکا ہے اور دفن ہوچکا ہے، 2013 سے آج اب تک پاکستان کی قومی اسمبلی اور پارلیمینٹ نے کوٹہ سسٹم میں میں توسیع نہیں کی۔ اس پس منظر میں کے پی ٹی کی جانب سے کوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتوں کا اشتہار سراسر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں بشمول کراچی حیدرآباد کو ہر طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنی آئین پیٹیشن میں عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کی ہے کہ چونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے لہذا کے پی ٹی کی جانب سے ملازمتوں کے اشتہارات کو کالعدم قرار دے کر تمام پوسٹوں کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے اور میرٹ کا قتل ہونے سے بچایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے