Home / اہم خبریں / ننھی نشوا کے ساتھ بہت تکلیف دہ معاملہ ہوا۔ غفلت کے مرتکب افراد کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ طاہر ملک

ننھی نشوا کے ساتھ بہت تکلیف دہ معاملہ ہوا۔ غفلت کے مرتکب افراد کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات و ترجمان طاہر ملک نے کراچی میں کمسن بچی نشوا کے ذہنی طور پر مفلوج ہوجانے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننھی نشوا کے ساتھ بہت تکلیف دہ معاملہ ہوا۔ طبی عملے کی غفلت کے باعث غلط انجیکشن لگائے جانے اور اس سے بچی کے دماغ پر منفی اثرات کا بہت افسوس ہے۔ سندھ حکومت اور وزیر اعلٰی سندھ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے یہ باتیں شعبہ نشر و اشاعت سندھ سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ بچی کسی قدر روبہ صحت ہوئی۔ اس کے باوجود غفلت کے مرتکب افراد کے ساتھ رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔ پریشانی اور غم و غصے کی اس گھڑی میں بچی کے والدین کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف سندھ کی تمام قیادت کو اس واقعے کا دلی رنج ہوا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ننھی بچی جلد سے جلد صحتیاب ہو۔ کراچی ہی نہیں پورے پاکستان کی دعائیں ننھی نشوا کے ساتھ ہیں۔ امید ہے ننھی بچی جلد صحتیاب ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے