میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کے گھروں پر پولیس گردی کے خلاف ایم کیو ایم زون میرپورخاص کی پریس کانفرنس۔ زونل انچارج مجیب الحق، زونل ممبرز آفاق احمد، سلیم خان، میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے وائس چیئرمین فرید احمد خان اور دیگر نے ایم کیو ایم یونٹ آفس میرواہ گورچانی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرواہ گورچانی میں ہمارے کارکنوں کے گھر پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرواہ ایک پر امن شہر ہے چند شرپسند عناصر شہر کا امن و امان تباہ کرنے کی مزموم کوشش کررہے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر ایس ایچ او میرواہ گورچانی کو فلفور معطل کیا جائے۔
![]()