یونان /کورفو (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) یونان میں پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس نے آج کورفو میں کیرکیرا سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان تک امداد کا سامان پہنچایا۔ انھوں نے جیل میں قیدیوں کے لیے قائم لائبریری، کمپیوٹر لیب اور منی تھیٹر/سینیما کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے جیل کے پولیس چیف کو لائبریری کے لیے پاکستانی ثقافت کی ایک کتاب کا تحفہ بھی دیا۔ سفارت خانہ جیل کی لائبریری کے لیے اردو کتب اور قیدیوں کے لیے اردو ادب اور ثقافتی پروگراموں کی سی ڈیز بھی فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ سے رمضان کی آمد کے پیش نظر جیل میں موجود پاکستانی قیدیوں کے لیے سحر و افطار کے اوقات کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
![]()