نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور کے قریب نامعلوم مسلح افراد کا نوجوان وکیل پر حملہ، تشدد کرکے لہولہان کردیا۔ زخمی وکیل صابر سموں کو محراب پور اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او محراب پور کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہوگئے ہیں گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ زخمی وکیل صابر سموں نے بتایا ہے کہ حملہ آور کا تعلق جمالی برادری سے ہے انکے ساتھ عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے ملزمان نے میرا تعاقب کرکے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی۔ صدر تعلقہ بار محراب پور لطف سیال نے وکیل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
![]()