تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پرائیویٹ اسکول مالکان تعلیم کو کاروبار نہیں فریضہ سمجھیں، معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

پرائیویٹ اسکول مالکان تعلیم کو کاروبار نہیں فریضہ سمجھیں، معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ”ایجوکیشن سٹی “ قوم کی تعلیمی فلاح کا منصوبہ عافیہ کی وطن واپسی کا منتظر ہے۔ عافیہ نے پاکستان میں امریکہ اور یورپ کے معیار کے تعلیمی منصوبے پر کام شروع کردیا تھا مگر تین بچوں سمیت اغواء کی وجہ سے وہ ”ایجوکیشن سٹی“ کا منصوبہ جاری نہ رکھ سکی۔ اگر یہ 16 سال ضائع نہ کئے جاتے تو آج ہماری ایک نسل ”ایجوکیشن سٹی“ کے ثمرات سے مستفیذ ہوکرعملی میدان میں قوم کی خدمت کررہی ہوتی۔ یہ بات دی میرٹ اسکول، لانڈھی کی سالانہ تقریب انعامات کی مہمان خصوصی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر عافیہ کے صاحبزادے احمد بھی موجود تھے۔ دی میرٹ اسکول کے سرپرست اعلیٰ جمیل الدین قریشی، پرنسپل وقار حسن قریشی اساتذہ اور طلباء و طالبات نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور احمد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری بچوں کی تعلیم کے شعبے میں ہی حاصل کی تھی۔ وہ بچوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھار کر سامنے لانے کے پروجیکٹ پر کام کررہی تھی۔ وہ ایک ایسے تعلیمی منصوبہ پر کام کررہی تھی جو ملک سے ”رٹّا تعلیم“ کے خاتمہ کا سبب بن جاتا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ایک بچے یا بچی کی تعلیمی بنیاد مضبوط نہ ہوتو اس کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ختم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو طلباء و طالبات کو ایک صحت مند سوشل سرگرمی مہیا کرنے پر مبارکباد دی اور اپیل کی کہ پرائیویٹ اسکول مالکان تعلیم کو کاروبار نہیں فریضہ سمجھیں۔ تقریب کے اختتام پر ننھی منی طالبات نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ اور کشمیری بھائی بہنوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیبلو بھی پیش کیا اور شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ ڈاکٹر عافیہ کو جلد وطن واپس لایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے