Home/اہم خبریں/پیس فاؤنڈیشن این جی اوز کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہاٸی اسکول میرواہ گورچانی میں عورتوں کے حقوق "صحت تندرستی” کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا
پیس فاؤنڈیشن این جی اوز کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہاٸی اسکول میرواہ گورچانی میں عورتوں کے حقوق "صحت تندرستی” کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا
میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پیس فاؤنڈیشن این جی اوز کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہاٸی اسکول میرواہ گورچانی میں عورتوں کے حقوق "صحت” تندرستی کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی لیڈی جنرل کونسلر قمرالنساء اور گورنمنٹ گرلز ہاٸی اسکول میرواہ گورچانی کی میڈم تبسم نسرین اور شہر کی عورتوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ این جی اوز پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے مہمانان خصوصی کوسندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تفصيلات مطابق پیس فاؤنڈیشن این جی اوز کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہاٸی اسکول میرواہ گورچانی میں عورتوں کے حقوق "صحت تندرستی” کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی لیڈی جرنل کونسلر قمرالنساء اور گورنمنٹ گرلز ہاٸی اسکول میرواہ گورچانی کی میڈم تبسم نسرین این جی اوز پیس فاؤنڈیشن کے ٹیم میمبران مانیٹرنگ افیسر شعیب خاصخیلی، ايڈمن فرحان راجپوت، کوارڈینیٹر شاہد لغاری، پروجيکٹ افیسر شکیلہ پروین، ٹرینر افیسر میڈم ہما شیخ نے شرکت کی اس موقع پر این جی او پیس فاؤنڈیشن کے ٹیم میمبر شعیب خاصخیلی نے بتایا کہ انسان کو صحت کا خاص خیال کرنا چاہیے انسان کو اللہ تعالی نے صحت جیسی نعمت تحفے میں دی ہے پروگرام کے آخر میں این جی او پیس فاؤنڈیشن کی ٹیم نے اسکول انتظامیہ لیڈی کونسلر اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔