Home / اہم خبریں / صحت کی بہتری کیلئے ضروری ٹیسٹ پہلے سے ہی کرانے چاہئیں تاکہ بڑی بیماریوں سے بچاجاسکے اور اپنا علاج بروقت کرایا جاسکے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

صحت کی بہتری کیلئے ضروری ٹیسٹ پہلے سے ہی کرانے چاہئیں تاکہ بڑی بیماریوں سے بچاجاسکے اور اپنا علاج بروقت کرایا جاسکے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ صحت مند ماحول سے ہی صحت مند معاشرہ بنتا ہے حکومت سندھ صحت کی بہتری کیلئے موئثر اقدامات کررہی ہے ہمیں بھی ایسے کام میں اپنا حصہ ملانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص شوگر مل انتظامیہ کی جانب سے مرمت شدہ ڈسپنسری اور فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جس میں شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے فری ٹیسٹ کئے گئے انہوں نے کہا کہ صحت کی بہتری کیلئے ضروری ٹیسٹ پہلے سے ہی کرانے چاہئیں تاکہ بڑی بیماریوں سے بچاجاسکے اور اپنا علاج بروقت کرایا جاسکے اس موقع پر مل کے جنرل منیجر ریٹائرڈ میجر عاطف نے بتایا کہ مل کے اردگرد کے علاقوں میں سرکاری ڈسپنسری نہیں ہے مل کی ڈسپنسری میں مریضوں کیلئے 12 گھنٹے او پی ڈی جاری رہتی ہے ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ کیلئے 24 گھنٹے عملہ موجود ہوتا ہے ڈسپنسری میں شوگرمل، شوگر مل کالونی سمیت آس پاس کے دیہاتوں کے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں جن کا علاج اور ادویات مفت دی جاتی ہیں ضرورت پڑنے پر مریضوں کو میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی ریفر کیا جاتا ہے اس موقع پر مل کے پروجیکٹ ہیڈ طاہر بشیر، جی ایم فنانس مدثر شاہ، جی ایم کین عبدالغفار، جی ایم پروڈکشن طارق کاظمی، ریٹائرڈ میجر مرزا مسرور بیگ اور دیگر موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے