تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف ایس ایس پی میرپورخاص کی خصوصی ٹیم کی محمودآباد اور سیٹلائیٹ ٹاؤن میں کاروائیاں 6 ملزمان گرفتار، انڈین گٹکے، دیسی گٹکے اور منشیات برآمد

انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف ایس ایس پی میرپورخاص کی خصوصی ٹیم کی محمودآباد اور سیٹلائیٹ ٹاؤن میں کاروائیاں 6 ملزمان گرفتار، انڈین گٹکے، دیسی گٹکے اور منشیات برآمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص عابد علی بلوچ کی ہدایات پر تھانہ محمود آباد اور سیٹلائیٹ ٹاؤن کی حدود میں ایس ایس پی میرپورخاص کی خصوصی ٹیم کی گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن و کاروائی، ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں گٹکے اور منشیات برآمد، مقدمات درج ایس ایس پی میرپورخاص کی خصوصی ٹیم کی تھانہ محمودآباد اور سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود نزد والکرٹ ٹاؤن اور مکہ مسجد کے قریب کامیاب کاروائیاں، ملزمان فہد ملک، جنید، نعیم، کامران، ساجد اور حسین گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین سفینہ گٹکے، مین پڑی، تیار شدہ دیسی ساختہ گٹکے و گٹکے سے بھرے ٹب اور چرس برآمد، ایس ایس پی میرپورخاص کا متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز پر سخت برہمی کا اظہار، متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے انکریمنٹ ضبط بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمات محمود آباد اور سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے پر درج ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے