محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایکسئین نوشہروفیروز کی محراب پور میں نادہندگان کیخلاف کاروائی 45 سے زائد نادہنگان سے پانچ لاکھ روپے ریکوری کرکے بجلی بحال کی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئیں نوشہروفیروز عبدالخالق دھانی نے ایس ڈی او محراب پور عبدالغفار لاڑک ایم یامین ملک اور عملہ کیساتھ مل کر محراب پور میں بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھرپور کاروائی کرتے ہوئے عمر فاروق مارکیٹ شاہی بازار مین اردو پرائمری اسکول بازار حسینی چوک اور بندو چوک پر بقایاجات ادا ناکرنے والے 45 سے زائد نادہنگان کے کنکیشن منقطع کردیے جن کی طرف سیپکو کے سات لاکھ روپے بقایاجات تھے انہوں نے کہا کہ آپ سیپکو بقایاجات ادا کریں گے تو بجلی بحال کی جائے گی ورنہ بجلی کسی صورت بحال کی جائے گی جس پر نادہنگان سے ایکسئین عبدالخالق ڈھانی نے پانچ لاکھ سے زائد ریکوری کرواکر بنک میں جمع کروائی۔
![]()