Home / اہم خبریں / محراب پور ورلڈ بینک کے تعاون سے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ 8 سال سے التواء کا شکار

محراب پور ورلڈ بینک کے تعاون سے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ 8 سال سے التواء کا شکار

محراب پور(رپورٹ: امداداللہ ملک) ضلع نوشہروفیروز اور ضلع خیرپور کے علاقے محراب پور اور سیٹھارجہ کو ملانے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ 8 سال سے التواء کا شکار ہے ورلڈ بینک کے تعاون سے 8 کلو میٹر کی سڑک کیلئے 7 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا سیٹھارجہ روڈ کا کام شروع تو ہوا مگر کچھ وقت کے بعد ٹھیکیدار کی وفات کے سبب کام بند ہوگیا جو گزشتہ آٹھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود دوبارہ شروع نہ ہوسکا ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے فنڈز سندھ حکومت میں ضم ہوگئے تھے اور یہی سبب ہے کہ سیٹھارجہ روڈ تاخیر کا شکار ہے ایک مقامی ٹھیکیدار نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سیٹھارجہ روڈ کی تعمیر کیلئے سندھ حکومت کو ری ٹینڈر کرنا ہوگا اسکے بعد ہی سڑک کا بقیہ ادھورا کام مکمل ہوسکے گا سڑک کی تعمیر التواء کا شکار ہونے کے باعث قریبی دیہاتوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سول سوسائٹی کے افراد غلام نبی مغل، ندیم سرویا، جاوید اقبال ملک، سجاد سرویا، محمود الحسن جلالی، ناصر آرائیں، راحیل اسلم و دیگر نے مطالبہ کیا کہ دو ضلعوں کو ملانے والی سڑک سیٹھارجہ روڈ کا ری ٹینڈر کرکے اسے فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے