تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق صدر جائیدادیں اور گاڑیاں بنانے میں لگے رہے، نااہلی ان کا مقدر ہے۔ الیاس شیخ

سابق صدر جائیدادیں اور گاڑیاں بنانے میں لگے رہے، نااہلی ان کا مقدر ہے۔ الیاس شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات الیاس شیخ نے کہا ہے کہ عوامی لیڈر کو عوامی امنگوں کا ترجمان ہونا چاہئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری جائیدادیں اور گاڑیاں بنانے میں لگے رہے۔ نااہلی ان کا مقدر ہے۔ انہوں نے یہ باتیں شعبہ نشر و اشاعت تحریک انصاف سندھ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 اپریل کو زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظورہوئی جو تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ سابق صدر اثاثے چھپانے کے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آصف علی زرداری کی جائیداد نیویارک میں ہے اور بلٹ پروف گاڑیوں کے بھی مالک ہیں۔ قومی اسمبلی کی سیٹ کے لیے اپنے اثاثے ظاہر کرنا ضروری ہوتا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اگر عوام سے مخلص ہوتے تو اپنے اثاثے کسی صورت نہ چھپاتے۔ انہوں نے ایسا کیا، اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دی۔ کوئی بھی شخص جو اپنے ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دے، رہنما کہلانے کا حقدار نہیں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے