Home / اہم خبریں / پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو آمادہ کیا جائے جس یونین کونسلوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہے ان کو بہتر کیا جائے۔ عبدالوحید شیخ کمشنر میرپورخاص

پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو آمادہ کیا جائے جس یونین کونسلوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہے ان کو بہتر کیا جائے۔ عبدالوحید شیخ کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ بچے قوم کے معمار ہیں انہیں ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو آمادہ کیا جائے جس یونین کونسلوں کی کارکردگی بہتر نہیں ہے ان کو بہتر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اور 22 سے 25 اپریل تک ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی پولیو مہم میں غیر حاضر عملے کو کسی بھی صورت میں معاف نہ کیا جائے ویکسینیٹروں کی کارکردگی رپورٹ تیارکرکے بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ویکسینیٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے کمشنر نے کہا کہ ضلعوں کے فوکل پرسن اپنی زمہ داری کا احساس کریں اجلاس میں ضلعے کے فوکل پرسنز نے پولیو سمیت خسرہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف جمیل، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نصیر شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے