Home / اہم خبریں / پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے اور حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ملائشیا کے وزیراعظم کے پاکستان کے حق میں انٹرویو نے دنیا میں دھوم مچادی

پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے اور حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ملائشیا کے وزیراعظم کے پاکستان کے حق میں انٹرویو نے دنیا میں دھوم مچادی

کوالالمپور (رپورٹ: یاسمین طاہرہ ) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاک فوج اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے۔ ملائشیا کے ایک ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے اور حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ملائشیا کے وزیراعظم کے پاکستان کے حق میں انٹرویو نے دنیا میں دھوم مچادی۔ پاکستان دشمن ممالک میں اس انٹرویو کے بعد جیسے صف ماتم بچھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں اور پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دو بار سوچنا ہوگا۔ مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے جن کی نمائش بھی کی گئی۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا مجھے معلوم تھا کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا۔ پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ ہم انہیں اڑا کر دیکھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پریڈ کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ بھی کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے