Home / اہم خبریں / عمر کوٹ اور تھرپارکر میں حکومت سندھ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو مزید بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے۔ گل منیر ڈسٹرکٹ مینیجر آئی ایچ ایس

عمر کوٹ اور تھرپارکر میں حکومت سندھ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو مزید بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے۔ گل منیر ڈسٹرکٹ مینیجر آئی ایچ ایس

میرپورخاص/ ڈھورو نارو (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھ کر صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ معاشرے کی ترقی کے لیے ماں اور بچے کا صحت مند ہونا لازمی ہے۔ اس کے لیے ہمیں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹرز کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایچ ایس عمرکوٹ و تھرپارکر کے ڈسٹرکٹ مینیجر گل منیر نے رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورو نارو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو مزید بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہتر اقدامات کررہی ہے۔ آئی ایچ ایس اس سلسلے میں عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں میں اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے۔ گل منیر نے مزید کہا کہ علاج کے لیے عوام کو سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ہماری جانب سے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر رورل ہیلتھ سینٹر کے ایم ایس ڈاکٹر تاراچند سونی نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر ڈھورو نارو میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے لیبارٹری اور مفت ایکسرے کی سہولت موجود ہیں۔ مریضوں کی لیب ٹیسٹ و ایکسرے مفت کیے جاتے ہیں۔ ڈلیوری کی 24 گھنٹے مفت سروس موجود ہے۔ ڈاکٹر تاراچند سونی نے کہا کہ علاقے کے سیاسی سماجی رہنما و عوام اس سلسلے میں تعاون کریں اور علاقے کی غریب عوام کو مفت علاج کی بہتر سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے