کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا، پاکستان زندہ باد ریلیوں، کانفرنسوں اور سمینار کا اہتمام کیا گیا، مرکزی ریلی عالم شاہ بخاری کے تا ٹاور تک نکالی گئی جس سے سربراہ پاکستان سنی تحریک وعلماء کرام نے خطاب کیا، قومی نغمے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے پاکستان بنایا اور انشاء اللہ اسی طاقت سے ملک دشمنوں کو نکیل ڈالیں گے، یوم پاکستان ہمیں تجدید عہد وفا اور ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے یکجا ہونے کا درس دیتا ہے، قرارداد پاکستان نے انگریزوں اسلام دشمنوں سے نجات اور لاالہ الااللہ کی بنیاد پر پاکستان کی بنیاد رکھی، دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے دو قومی نظریہ کے مخالفین پاکستان کی نظریاتی سرحد پر حملہ کررہے ہیں جنہیں تعلیم و شعور اور تاریخ کے حقائق سے ختم کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا مقصد ایک خطہ زمین حاصل کرکے یہاں ریاست مدینہ طرز نظام چلانا تھا، ہماری بد قسمتی کہ 70 سال سے زائد گذر گئے ہم قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہ کرسکے، ہم پاکستان کو ریاست مدینہ کی عملی تصویر بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور اولیاء اللہ کا فیضان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے اور بحیثیت قو م ہمیں ہر قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے، ملک دشمن دہشتگردی اور انتہاپسندی کو فروغ اور معیشت کو کمزور کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں، ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ ایک قوم بن کر ہی کیا جاسکتا ہے، تفرقے اور نفرتوں کو جنم دیکر مسلمان کو مسلمان سے قتل کرایا جارہا ہے، مستحکم پاکستان خطے ہی میں نہیں دنیا کیلئے امن کی ضمانت ہے، آئین کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتے، اسلام و ملک دشمن قوتیں بار بار ملک کے آئین پر حملہ آور ہونے کی سازش کرتی ہیں جسے سمجھنا ہوگا، 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظورر ہوئی تو اسی دن 1956 میں پہلا آئین منظور ہوا، قومی ترقی و خوشحالی کا راز آئین و قانون کی بالادستی میں پوشیدہ ہوتا ہے، آج یوم پاکستان کے عظیم دن کے موقع پر ہم شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، اکابرین پاکستان کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم آزاد خود مختار پاکستان میں سانس لے رہے ہیں اس پر ہم جتنا اللہ کا شکر بجا لائیں کم ہے، پاکستان امن و سلامتی کی پہچان ہے اور اس پہچان کو برقرار رکھتے ہوئے امن کے دشمنوں اور فسادیوں کے خلاف حالت جنگ میں ہے، اس موقع پر کارکنان نے پر جوش نعرے لگائے جیوئے جیوئے پاکستان، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، اولیاء اللہ کا ہے فیضان پاکستان پاکستان کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج رہی تھی۔ اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین، علماء کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہمارا قومی، ملی اور دینی فریضہ ہے، یہود و ہنود پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے کی سازشوں میں مشغول ہیں، حکومت اور بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کی شخصیات یہود و نصاریٰ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، دو قومی نظریہ اور نظریہ پاکستان نے مسلمانوں میں اسلامی و خود مختار ریاست کی روح پھونکی جس میں مسلمان مکمل آزادی کے ساتھ اسلامی طرز زندگی بسر کر سکیں، اس موقع پر علامہ اشرف گورمانی نے کہا کہ سازش کے تحت نسل نو کو یہودی کلچر متعارف کروایا جا رہا ہے، ہمیں اپنے اسلامی اور قومی ثقافتی کلچر کو فروغ دیا ہوگا، نیو جنریشن کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے، انہوں کہا ہے کہ پاک فوج کی امن کے قیام دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کیلئے قربانیاں ہمارے لئے قابل فخر ہے، وطن عزیز کی سلامتی کیلئے انشاء اللہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر ملک کا دفاع کرینگے۔
![]()