تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ہائی کمیشن لندن برطانیہ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد

پاکستان ہائی کمیشن لندن برطانیہ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن لندن برطانیہ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا، افواج پاکستان کے نمائندگان کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی قومی ترانے اور تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ اس کے بعد صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے علیحدہ علیحدہ پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے تقریب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد پیدا صورتحال پر احسن طریقے سے قابو پانے پر وزیر اعظم کی حکومت اور وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی دوست ممالک کے ساتھ ملکر ملک میں سرمایہ کاری اور ملکی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے