تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تاریخ میں ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے ہوں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

تاریخ میں ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے ہوں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ تاریخ میں ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنڈوجان محمد کا نام تبدیل کرنے کے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمیٹی ممبران نے کہا کہ میر حاجی خدابخش تالپور کی عوامی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا انہوں نے دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ تعلیمی کے فروغ کیلئے بھی بے شمار خدمات ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے اسکول اور کالج کو زمین دی اور کالج کے طالبعلموں کو یونی ورسٹی تک پہنچانے کا خرچ بھی برداشت کیا اس لئے ضروری ہے کہ ان کی خدمات کو یاد ر کھنے کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنڈوجان محمد کا نام تبدیل کر کے میرخدابخش خان تالپور کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ دیگر مخیر افراد میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ بیدار ہو اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کالج کے نام کی منظوری کیلئے سیکریٹری کالجز سندھ کو لکھا جائے گا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iمیرپورخاص سید عطااللہ شاہ،ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص میر چند اوڈ،مذکورہ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد یونس آرائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سیکنڈری و ہائرسیکنڈری ایجوکیشن میرپورخاص چندر رائے مل ،ڈپٹی ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن میرپورخاص ثنااللہ بھٹی،سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس سرکل میرپورخاص افتخار احمد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے