کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق /کامل حسین) کراچی الفلاح پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارواٸیوں کا سلسلہ جاری۔ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 مفرور ملزمان ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی کے چنگل میں پھنس گٸے جبکہ ملزمان کے باقی 4 ساتھی موقع پاکر فرار ہوگٸے جن کی تلاش جاری۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز، چوری شدہ موٹرساٸیکلیں و نقدی برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف ضلع بھر کے تھانے داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو جیل کی ہوا کھلانے کا عزم کرلیا جبکہ اسہی عزم کو برقرار رکھتے ہوٸے ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی نے اہلکاروں کی ہمراہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث مفرور ملزمان کو دھرلیا جبکہ ملزمان کے باقی 4 ساتھی موقع پاکر فرار ہوگٸے جن کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزم میں شامل محمد ایاز عرف کے کے، احسان عرف گوالا اور فیروز عرف فوجی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موباٸل فونز، چوری شدہ موٹرساٸیکلیں و نقدی برآمد۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان کے باقی فرار 4 ساتھی (اویس گِڈ، زالقرنین عرف کاکا، محسین اور اسد) بھی اشتہاری ملزمان تھے جوکہ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان پیٹرول پمپ میں ڈکیتی کی واردات بھی ملوث ہے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ شاہراہِ فیصل اور شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں شامل ہے۔ ملزمان اس کے علاوہ بھی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہے اور مفرور ہے جن کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او الفلاح غلام نبی آفریدی نے یہ موقف اپنایا کہ غنڈہ راج عناصروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے ان کے ساتھ سختی سے نِمٹا جاۓ گا تاکہ علاقہ عوام اور شہریوں کو ان جراٸم پیشہ عناصروں سے تحفظ دیا جا سکے۔
![]()