تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹیلی کام پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر سینکڑوں غریب مظلوم پینشنرز کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

ٹیلی کام پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر سینکڑوں غریب مظلوم پینشنرز کا پر امن احتجاجی مظاہرہ

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) ٹیلی کام پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر سینکڑوں غریب مظلوم پینشنرز بشمول بیواؤں، یتیم بچوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنے جائز مطالبات کے لئے مظاہرہ کر رہے ہیں جو وفاقی حکومت اپنے وفاقی اداروں کے پینشنرز کو پینشن میں سالانہ اضافہ دیتی ہے- ہم وفاقی منافع بخش ادارے ٹی اینڈ ٹی کے ملازمین جو ٹی اینڈ ٹی سے پی ٹی سی اور پھر پی ٹی سی ایل میں ٹرانسفر ہوکر ریٹائر ہوگئے- پی ٹی سی ایل 2009 تک سالانہ ااضافہ، حکومت کے اعلان کردہ پیشن میں سالانہ اضافے کے مطابق ہمیں دیتی رہی لیکن سال 2010 سے پینشن میں سالانہ اضافے میں غیر قانونی کٹوتی شروع کردی سال 2017 تک یعنی گزشتہ 8 سالوں میں پینشن کے سالانہ اضافے میں پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی % 36 پینشن کاٹ چکی ہے- جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن کا 2011-12-21 کے سنگل بینچ کا فیصلہ پینشنرز کے حق میں آیا تھا اور پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی انٹر کورٹ اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ کا 17-03-2014 کا فیصلہ بھی پینشنرز کے حق میں ادا ہوا- پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کا 2014-07-03 کا فیصلہ بھی پینشنرز کے حق میں ہوا- سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 2015-06-12 کو فیصلہ پینشنرز کے حق میں دیا- یہ ایک تاریخی فیصلہ تھا- مسعود بھٹی کے مقدمے میں بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں میں 5 رکنی بینچ نے 2016-02-19 کو پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی سپریم کورٹ کے 2011-10-07 کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل خارج کردی- 2011-10-07 کے فیصلے میں پی ٹی سی ایل پینشنرز کو سول سرونٹ قرار دیا گیا- ہم اسلام آباد ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان، تمام چیف جسٹس اور جسٹس کے دل کی انتہائی گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ انھوں نے غریب مظلوم بے کس پینشنرز کو سول سرونٹ قرار دیتے ہوۓ حق اور انصاف پر مبنی فیصلے دئیے لیکن پینشنرز کو انتہائی افسوس ہے کہ عدلیہ اپنے تمام فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکی ہے- بلکہ 12 جون 2015 کے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے خلاف پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی نظر ثانی اپیل کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کے وکیل خالد انور کے بےبنیاد دلائل کو مسلسل دو دن تک سنتے ہوۓ وی ایس ایس پینشنرز کو ٹارگٹ کیا- سیکشن (2)12 کے تحت وی ایس ایس پینشنرز کو دوبارہ ہائی کورٹوں میں بھیج دیا جہاں سے پینشنرز مقدمہ جیت کر آئے تھے اور اس طرح 2017-05-17 کو پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی نظر ثانی اپیل کو فارغ ڈسپوس آف کردیا گیا- پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کے منفی اور تاخیری حربے جن کی وجہ سے 8 سالوں کے دوران کئی ہزار پینشنرز عدالتی فیصلوں کے انتظار میں اس دنیا فانی سے انتقال کر چکے ہیں- سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے وزیر اعظم پاکستان بھی سبکدوش ہوجاتے ہیں لیکن پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی پاکستان کی اس عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرتی اور مسلسل سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتی ہے- پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی انتظامیہ کو عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی پر جیل کیوں نہیں بھیجھا جاتا ؟ کیا پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی پاکستانی قوانین سے بالاتر ہیں؟ کیا یہ پاکستان کا ادارہ نہیں رہا ؟ گزشتہ 8 سال یعنی 2010 سے پینشن میں دئیے جانے والے سالانہ اضافے میں پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی طرف سے کی جانے والی غیر قانونی کٹوتی فوری طور پر بند کی جائے اور پینشن میں کاٹے ہوۓ تمام بقایا جات ادا کئے جائیں- اے جی آر پی کے مطابق انسینٹو پے یا کوئی سی بھی پینشن بناتے وقت بیسک پے میں شامل کی جاتی ہے- پی ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کی طرف سے انسینٹو پے کو خارج کرنے کی کوشش ایک ظالمانہ، غاضبانہ، مذموم اور شرمناک فعل ہے- عدلیہ سے درخواست ہے کہ ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی کو اس طرح کی حرکت سے باز رکھے- یہ عدلیہ کے احکامات کی سراسر خلاف ورزی ہے- ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی بورڈ صرف منفی کام کرنے والا ادارہ ہے جبکہ دنیا بھر میں ٹرسٹ فلاح بہبود کا کام کرتا ہے جبکہ یہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن امپلائیز ٹرسٹ ٹی سی ایل / پی ٹی ای ٹی ملازمین اور پینشنرز کی فلاح و بہبود تو کجا! ملازمین اور پینشنرز کی ادائیگی اے جی آر پی کے زریعے کی جائے- پی تی سی ایل پینشنرز اور بیواؤں، یتیم بچوں، بوڑھے اور غریب پینشنرز کا معاشی قتل بند کیا جائے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے مودبانہ گزارش ہے کہ پی ٹی سی ایل پینشنرز بیواؤں، یتیم بچوں، بوڑھے اور غریب پینشنرز کے حق میں دئیے گئے اپنے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کرائیں۔

ٹیلی کام پینشنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر سینکڑوں غریب مظلوم پینشنرز کا پر امن احتجاجی مظاہرہ تصاویر: نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے