کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی شاہراہِ فیصل پولیس جراٸم پیشہ عناصر کے لیے عذاب بن گٸے۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے کارواٸی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جوکہ بیچ چوراہے میں (شمس ولد مشتاق حسین) نامی متاثرہ شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنا رہا تھا۔ کارواٸی کے بعد ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و چھینا گیا موباٸل فون برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایک ملزم کو گھیر لیا جوکہ بیچ چوراہے میں (شمس ولد مشتاق حسین) نامی متاثرہ شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنا رہا تھا۔ ملزم (نعیم ولد جمیل) کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و چھینا گیا موباٸل فون برآمد۔ ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمے میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()