Home / اہم خبریں / کراچی شاہراہ فیصل پولیس کی کاروائی میں ایک ملزم گرفتار اسلحہ برآمد مقدمہ درج

کراچی شاہراہ فیصل پولیس کی کاروائی میں ایک ملزم گرفتار اسلحہ برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی شاہراہِ فیصل پولیس جراٸم پیشہ عناصر کے لیے عذاب بن گئی۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک افراد کی گاڑی کی تلاشی لی جس کے نتیجے میں ملزم کے گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ہوۓ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے دورانِ چیکنگ ایک ملزم کو دھرلیا۔ ملزم (آصف احمد خان ولد شیر خان) کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد۔ ملزم اس سے قبل بھی گلشنِ اقبال، شاہ فیصل اور شاہراہِ فیصل تھانے میں منشیات فروشی کے مقدمے میں جیل کی ہوا کھا چکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے