تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انتظامیہ شہری علاقوں سے مال مویشی کے باڑوں کے خاتمے میں بری طرح ناکام

انتظامیہ شہری علاقوں سے مال مویشی کے باڑوں کے خاتمے میں بری طرح ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلعی حکومت، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ شہری علاقوں سے مال مویشی کے باڑوں کے خاتمے میں بری طرح ناکام، اندرون شہر گلی محلے گندگی سے اٹ گئے، بزرگ اور معصوم بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں قائم مویشیوں کے باڑوں کی وجہ سے گندگی، بدبو سے رہائشیوں کا سانس لینا دو بھر ہوچکا ہے۔ ضلعی حکومت شہری علاقوں میں بھینسوں سمیت ہر قسم کے مویشی باڑوں کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔ میونسپل کمیٹی کی حدود سمیت دیگر علاقوں میں قائم باڑوں کو ختم کروانے میں بری طرح ناکام دکھای دیتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مویشی مالکان کو نوٹس جاری کروائے کہ مویشیوں کے باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی کے ساتھ ہی ان کی پالیسیوں کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیاگیا جس کی وجہ سے شہری جانوروں کی غلاظت کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر اور ملحقہ آبادیوں میں قائم مویشی باڑوں کے خاتمے کے لئے میونسپل کمیٹی کی متعلقہ برانچ کے ذمہ داران کو پابند بنایا جائے کہ مویشیوں کے مالکان کو ویران جگہ منتقل کریں تاکہ بزرگ شہری اور بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے