ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان خواتین کے ملکی سیاست میں مثبت اور فیصلہ کن کردار کو مستحکم کرنے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں صوبائی حکومت بھی اس ضمن میں دوررس اثرات کے حامل اقدامات اٹھائے گی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین نے تبدیلی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر ملک کو مثالی قیادت کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور سیاسی پختگی اور شعور کی بلندی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ باشعور خواتین ہی قوم کے مستقبل کو صحیح سمت میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مظلوم طبقات کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ سابقہ ادوار میں خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی ہوئی لیکن عملدرآمد نہیں ہوسکا تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو ان کے حقوق دلانے کے لئے موثر پالیسی تشکیل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں حکومتوں نے نمائشی اقدامات کئے ان کی ترجیحات میں خواتین کا تحفظ شامل ہی نہیں تھا تحریک انصاف نے خواتین کو خصوصی اہمیت دی اور ہر شعبے میں خواتین کو نمائندگی دے کر مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں صوبہ میں خواتین کی بہبود و ترقی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے بے سہارا خواتین کے لیئے پناہ گاہوں کے قیام کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ میں خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیئے مثالی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
![]()