کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون 13 نمبر نزد سبحانی مسجد کے سامنے نامعلوم افراد کے فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی رضوان جاںبحق پولیس کے مطابق مقتول تھانہ اقبال مارکیٹ میں تعینات تھا۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایس ایس ویسٹ موقع واردات پر پہنچ گئے ایس ایس پی ویسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے جرائم ختم کرنے کی، ہماری انویسٹیگیشن جاری ہے مجرم جلد آپکے سامنے ہوگا۔
![]()