کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر پاکستان میں وزیراعظم عمران خان ہیرو اور بھارت میں مودی زیرو بن گئے، پاکستان میں نوبل پیس پرائز فار عمران خان اور بھارت میں گو بیک مودی کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت میں نوبل پرائز فارعمران خان کاہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ دنیا بھر کے اخبارات اور نیوز چینلز نے بھی پاکستان کے فیصلے کو ہیڈلائنز کا حصہ بنایا پاکستانیوں نے لکھا عمران خان نے بہترین فیصلہ کرکے دنیا کے دل جیت لیے۔ فلم اسٹار وینا ملک نے کہا دنیا بھر کے مودی عمران خان کی طرح بنیں۔ ایک صارف نے لکھا میں میں اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھتی ہوں کیونکہ میں ایک پاکستانی اور عمران خان وزیراعظم ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں مودی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں گو بیک مودی، ویلکم بیک ابھی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ بھارتی سیاستدان، صحافی اورعوام نےعمران خان کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی عوام نے فوج کو سیاسی مقاصد کیلئےاستعمال کرنے پر مودی کا پتلا بنا کرخوب جوتے لگائے۔
![]()