تازہ ترین
Home / اہم خبریں / امریکہ کی طرف سے امداد بند کرنے پر حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ حافظ محمد سعید

امریکہ کی طرف سے امداد بند کرنے پر حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ حافظ محمد سعید

لاہور (نوپ نیوز) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے امداد بند کرنے پر حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ دشمن کی امدادیں اس کے منہ پر دے ماریں۔ غیور پاکستانیوں کو ایسی امداد نہیں چاہیے جس سے ملک غلامیوں کا شکار ہوتا ہو۔ پہلے پابندیاں لگیں اللہ نے ملک کو ایٹمی قوت سے نوازا‘ اب بھی وہ ایسے حربوں سے پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے تو معاشی مسائل حل ہوں گے۔ اگر امریکہ کہتا ہے کہ وہ مزید بے وقوف نہیں بن سکتا تو حکمران بھی کہہ دیں کہ وہ بھی اب ڈومور کے جواب میں یس سر نہیں کہہ سکتے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکمران امریکی دھمکیوں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں قبضہ میں لینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ حکومتی ذمہ داران کے بیانات کچھ‘ عمل کچھ اور نہیں ہونا چاہیے۔ امریکہ پاکستان نہیں بھارت کا فطری اتحادی ہے۔ وہ پہلے جماعتوں پر پابندیاں لگاتے تھے اب پاکستان کے خلاف لگائی جارہی ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کی غلامی قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کے ایک آزاد اور مضبوط و مستحکم ملک بننے کا آغاز ہو رہا ہے۔ بیرونی دباؤ سے آزاد پاکستان ہی کشمیر، فلسطین اور حرمین شریفین کے تحفظ کا ضامن بن سکتا ہے۔ آج بھارت میں محض مسلمان ہونے کی وجہ سے گائے ذبح کرنے پرانہیں قتل کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح انڈیا کے کہنے پر بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان مضبوط ہو گا تو کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا اور انڈیا کے تیس کروڑ مسلمانوں کو بھی مظالم سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا‘ ہمیں اس کی لاج رکھنا ہے۔ وہ وقت قریب ہے جب باطل نظام ختم ہو جائیں گے۔ اس وقت جماعۃالدعوۃ کے خلاف کاروائی کے مطالبات کئے جا رہے ہیں۔ امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی چاہتے ہیں کہ ان کی مذموم سازشوں کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے والا نہ ہو۔ وہ جانتے ہیں کہ اگر انہیں بات کرنے کی آزادی ہو گی تو فرقہ وارانہ قتل و غارت گری، لسانیت اور صوبائیت پرستی پھیلانے کے سلسلے نہیں چلیں گے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکیوں پر واضح کریں کہ وہ ان کے کہنے پراب اپنی ہی تنظیموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اس وقت حالات تیزی سے تبدیل اور مسلمان اپنے قدموں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں پر مشکلات ضرور آتی ہیں۔ جنگوں میں معاشی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزمائشوں اور امتحانات سے گزار کر پھر انہیں سرخرو کرتا اور کامیابیوں سے نوازتا ہے۔ ہمیں امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں کرنی۔ فیصلے آسمانوں سے آتے ہیں۔ آپ جرأتمندی کا مظاہرہ کریں اللہ وطن عزیز پاکستان کو درپیش تمام مسائل حل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ ہم نے سولہ سال پاکستان کو امداد دی لیکن ہمیں دھوکہ دیا گیا۔ ہم کہتے ہیں کہ اگر اتنی دیر تک بے وقوف بنتے رہے تو تم اب بھی یہی کچھ ہو۔ امریکیوں کی خواہش تھی کہ پاکستان طالبان اور افغان مجاہدین کے ساتھ لڑائی کرتا تاکہ امریکہ سپر پاور بن کر بہت آرام سے افغانستان پر اپنے قبضے مستحکم کرتا لیکن اس کے برعکس اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی بات کا غصہ پاکستان کے خلاف نکالا جا رہا ہے اور ہر قسم کی امداد بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پر پابندیاں لگائی گئیں تو اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو ایٹمی اور میزائل ٹیکنالونی سے نوازا۔ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایسے جہاز اور میزائل تیار کئے کہ آج دشمن ملک ان کے نشانے پر ہیں اور وہ ہزاروں کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اب بھی پاکستان پر پابندیاں لگتی ہیں تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے تو اللہ آسمانوں سے ان شاء اللہ مدد فرمائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم حکمران اگرچہ بیرونی قوتوں کی غلامی کا شکار ہیں لیکن مسلمان ملکوں کے عوام کفار کی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔ دشمن ملک جب امداد دیتے ہیں تو پھر اپنی شرطیں بھی منواتے ہیں۔ آج ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ غلامیوں کا راستہ اختیار کرنا ہے یا ہمیں ایک آزاد پاکستان چاہیے۔ اس کے لئے ہمیں حکومت اور عوام کی سطح پر فضول خرچیاں بند اور ملک کو مضبوط کرنا ہوگا۔

امریکہ کی طرف سے امداد بند کرنے پر حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ حافظ محمد سعید فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے