Home / اہم خبریں / بھارت در اندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہئے۔ سابق جنرل پرویز مشرف

بھارت در اندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہئے۔ سابق جنرل پرویز مشرف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بھارتی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو ایسے حالات پیدا کیے جاتے ہیں۔ ایک بیان میں پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کی جائے کہ بھارت کو کس جگہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اپنی تیاری رکھنی چاہیے، بھارت دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے، ہمارے پاس ردعمل کے لیے فورس تیار رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی 5 ریاستوں میں بی جے پی کو حال ہی میں شکست ہوئی ہے، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ممبئی حملہ بھی بھارت نےخود کرایا تھا۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ ایل او سی پر اگر وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں توہم بھی پہنچا سکتے ہیں، پاک فضائیہ کا رسپانس ٹائم بہترین ہے، مزید بہتر ہونا چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے