Home / اہم خبریں / کمالیہ، جنگل میں جنگل کا قانون

کمالیہ، جنگل میں جنگل کا قانون

سابق ڈپٹی کمشنر کے دور میں 50 ہزار درخت لگائے جانے کا ریکارڈ خاکستر ہو گیا

ایس ڈی او جنگلات سمیت مقامی انتظامیہ خاموش،اہل علاقہ کا ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان نیوز ) کمالیہ، جنگل میں جنگل کا قانون ،سابق ڈپٹی کمشنر کے دور میں 50 ہزار درخت لگائے جانے کا ریکارڈ خاکستر ہو گیا، ایس ڈی او جنگلات سمیت مقامی انتظامیہ خاموش،اہل علاقہ کا ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام پاکستان کے تحت سابقہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کمالیہ کے جنگلات میں ایک منٹ کے اندر 50 ہزار پودے لگا کر ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔ جس کو گذشتہ دنوں آگ لگا دی گئی۔ جس سے کمالیہ جنگلا ت میں 45 ایکڑ اراضی پر درخت اور پودے جل کر خاکستر ہو گئے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اتنے بڑے نقصان کے باوجود ایس ڈی او جنگلات سمیت مقامی انتظامیہ کا کوئی بھی افسر واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں ہمارے نمائندے نے جب ایس ڈی او جنگلات ندیم اشرف وڑائچ سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ذمہ داری بلاک آفیسر اور گارڈپرڈال دی ۔ گردونواح اور کمالیہ کے شہریوں نے واقعہ کی شفاف انکوائری ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے