Home / اہم خبریں / بھارت کے منفی پروپیگینڈے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب پر پوری قوم ان ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حلیم عادل شیخ

بھارت کے منفی پروپیگینڈے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب پر پوری قوم ان ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگینڈا اشتعال انگیزی کے خلاف، وزیر اعظم کے خطاب کی حمایت میں سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے خطاب کو بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے منفی طور سمجھ کر پاکستان کے خلاف اشتعال انگریزی پھیلائی جارہی ہے پلوامہ حملے کے بعد پھیلائے جانی والی اشتعال انگیزی پر وزیر اعظم پاکستان کا خطاب ریاست کی نمائندگی تھا، بھارتی کے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگینڈہ پر وزیر اعظم پاکستان کے خطاب پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پوری لیڈرشپ نے پلوامہ حملے کی منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پوری قوم بھی یہ ہی مطالبہ کرتی ہے کہ پلوامہ حملے کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے جانے والے تشدد کو روکا جائے۔ ان کے خلاف بین القوامی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی قبضہ ختم کروانے پر دباؤ ڈالے کشمیر میں خود مختیاری تحریک کو روکنے کے لئے بھارت اپنے ہی گھر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے وہ بند کروائی جائیں۔ بھارت میں ایک ناکام مودی سرکار نے الیکشن میں پوائنٹ اسکورنگ کے لئے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کر رہی ہے بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کرتے ہیں، بھارت کے حکمرانوں کا چہرہ دنیا کے سامنے ایک جابر حکمرانوں کے طور آیا ہے بھارتی فورسز کشمیر میں حق خود اداریت مانگنے پر عوام ظلم جبر کر ہی ہے، بھارت یہ نہ سمجھے کہ پاکستان میں سیاسی مخالفت کی وجہ سے ہم ساتھ نہیں ہیں ملک کے خاطر تمام سیاسی جماعتوں متفق ہیں وزیر اعظم نے جو بات کی اس پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کے عظیم لیڈر نے خطاب میں کہا اگر کوئی ثبوت ہیں ہمیں دیئے جائیں ہم مکمل تفتیش کریں گے، اقوام متحدہ کو بھی اس معاملے پر ایکش لینا چاہیے پلوامہ حملہ ان بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اس میں کسی دوسرے پر الزام تراشی کرنا درست نہیں ہے بھارت نے پاکستان کو ذمہ دار ٹہرایا ہے ہم کہتے ہیں اس حملے میں بھارت خود ذمہ دار ہے یہ عمران خان کا پاکستان ہے تم لوگ حملے کا سوچو گے بھی تو یہاں سے بھرپور جواب آئیگا عمران خان کے ایک اشارے پر پوری قوم فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ دو نیوکلیئر ممالک کے درمیاں بڑھتے ہوئے تناؤ پر اقوام متحدہ مذاکرات کرائے اس خطے کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے بین القوامی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت خود اپنے ملک میں بربریت کر رہا۔ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے کہا بھارت نے پاکستان کے لئے جو ٹماٹر بند کیئے ہیں وہ ہمیں نہیں چاہیے کیوں کہ بھارت سے آنے والے ٹماٹر ان کے چہروں جیسے سڑے ہوئے ہیں ہمارے پاکستان میں بہت اچھے ٹماٹر ہوتے ہیں ہم اس پر ہی گذارا کریں گے۔ بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کرتے ہیں بھارت سمیت کمشیر میں مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے اقوام متحدہ بھارت کی اس اشتعال انگیزی کے خلاف کارروائی کرے۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد، ڈاکٹر سعید آفریدی و دیگر بھی بھی موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے