Home / اہم خبریں / چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا، ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آگیا، ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

استنبول (نوپ نیوز) چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آ گیا، ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل پاکستان اور ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔ فرانس روانہ ہونے سے قبل استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے، جب کہ عراق، شام، لیبیا، تیونس، سوڈان اور چاڈ میں بھی اسی طرح کی مداخلت کی جا رہی ہے یہ سارے اسلامی ممالک ہیں اور وہاں کے عوام مسلمان ہیں یہ تمام ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک عوام کو ایک دوسرے سے الجھاتے اور تفرقہ پیدا کرتے رہے ہیں، اردگان نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی سازشوں کے عمل کو برقرار رکھے ہوئے ہے جب کہ ترکش سفارت کار کو ایران کی معاونت کے الزام میں ملنے والی امریکی عدالت سے سزا پر نظرثانی کی جائے۔

چین کے بعد ترکی بھی پاکستان کی حمایت میں میدان میں آ گیا، ترکی نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے