تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں رات کے اوقات میں حیسکو ٹیم کا شہری علاقوں میں سرچ آپریشن سیکڑوں کنڈا کنشکشن منقطع

ٹنڈو آدم میں رات کے اوقات میں حیسکو ٹیم کا شہری علاقوں میں سرچ آپریشن سیکڑوں کنڈا کنشکشن منقطع

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں رات کے اوقات میں حیسکو ٹیم کا شہری علاقوں میں سرچ آپریشن سیکڑوں کنڈا کنشکشن منقطع بقایا جات ادا نہ پر ایک شخص پولیس کے حوالے ادائیگی کرنے پر صارف رہا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئین ٹنڈو آدم اختیار احمد میمن کی خصوصی ہدایت پر ٹنڈوآدم سب ڈی ویزن ون، ٹو، او ڈی ایل، سب ڈی ڈویژن کے ایس ڈی او ندیم سعید، ایس ڈی او طارق ندیم جٹ، ایس ڈی او مٹھل بھٹو نے حیسکو ٹیم کے ہمراہ جوہرآباد، بنگلہ روڈ، لوہار گلی، آسان داس، جمن شاہ، موچی گلی سمیت مختلف علاقوں میں شام ڈھلتے ہی پول ٹو پول میٹر چیکنگ کیے اور سیکڑوں کنڈا کنکشن کو منقطع کرکے لگی ہوئی تاروں کو صبط کرلیا۔ جبکہ بقایاجات کی وصولی کے دوران کامران شیخ کو پولیس کے حوالے کردیا بقایاجات کی ادائیگی کے بعد اسے رہا کردیا گیا۔ اس آپریشن کے حوالے سے ایکسئین ٹنڈو آدم نے میڈیا کو بتایا کہ نئے سی او حیدرآباد عبدالحق میمن کے سخت احکامات ہیں کہ موسم گرما کی آمد سے قبل ہی پول ٹو پول سیکورنگ کا کام مکمل کرلیا جائے اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور بقاجات کی وصولی کو بھی ہر ممکن بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے