تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار کو باندھی کے قریب روڈ حادثہ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق

نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار کو باندھی کے قریب روڈ حادثہ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار کو باندھی کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی خوف ناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار کو باندھی کے قریب گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق باندھی کے قریب نواب شاہ سے محراب پور آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث اچانک گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں مسمات سونیا شاہ، شکیل شاہ اور کار ڈرائیور اور اعجاز سہتو شامل ہیں جبکہ حادثے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی اسپتال دوڑ منتقل کیا گیا جہاں سے 2 زخمیوں کو پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے