تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے گزارش کی ہے جس کا جلد اعلان ہوگا صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ

میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے گزارش کی ہے جس کا جلد اعلان ہوگا صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے پرانے انگریز دور 1890 کے نظام میں اصلاحی ترامیم کرکے جیلوں کا نام تبدیل کرکے اصلاح گھر رکھا جائے گا جس کا مسودہ تیار کرکے سندھ اسمبلی میں قائم کردہ کمیٹی کو ارسال کیا گیا کمیٹی کی منظوری کے بعد اس کا نام تجویز کرکے سندھ اسمبلی سے بل کی صورت میں پاس کراکے اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج میرپورخاص میں نئی جیل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرانے فرسودہ قانون کو بہتر بنا کر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنا کر جیل سے آزادی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جیل کو اصلاحی گھر میں تبدیل کرکے وہاں قیدیوں کو ہاتھ کا ہنر، دینی اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے گی اور قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ملاقات، ٹیلی فون اور ٹیلی وژن کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی اس ضمن میں ان کی مانیٹرنگ سسٹم کو موئثر کیا جائے گا تاکہ ملنے والی سہولیات کا ناجائز فائدہ نہ لیا جائے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص جیل کو سینٹرل جیل کا درجہ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جرم ایک فرد کرتا ہے سزا پورے گھرانے کو ملتی ہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیدیوں کو موسم سرما میں گرم اور موسم گرما میں ٹھنڈا پانی مہیا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ آئندہ ماہ سے مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کے پُر کرنے کیلئے 80 ہزار بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمتیں فراہم کرے گی انہوں نے اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ محکمہ جیل خانہ جات میں جلد اسٹاف بھرتی کرنے کیلئے اشتہار دیا جائے اور کہا کہ مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ملازمتوں میں اقلیتی کوٹہ، سن کوٹہ اور معذور کوٹہ پر بھی 100 فیصد عمل درآمد کرایا جائے صحافیوں کے سوال کے جواب میں ناصر شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ روزگار دیا ہے جبکہ دیگر حکومتوں نے لوگوں سے روزگار چھینا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کو سخت ہدایت کی ہے کہ جس محکمے میں خالی آسامیاں ہیں ان کو فوری طور پر ماہ رمضان سے قبل میرٹ کی بنیاد پر پرُ کیا جائے انہوں نے کہا کہ یہاں کے ایم پی ایز سید ذوالفقار علی شاہ، نوراحمد بھرگڑی اور صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے چیئرمین پی پی پی کو میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے گزارش کی ہے جس کا جلد اعلان ہوگا انہوں نے کہا کہ میرپورخاص شہر کی ترقی کا ایک اہم جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کا اعلان بھی جلد پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کرے گی انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں پی پی پی والوں کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے اور یہ تسلسل نواز حکومت سے ہوتا آرہا ہے پہلے نواز حکومت کا چہرہ سامنے تھا اب پی ٹی آئی حکومت سامنے آئی ہے اور انہوں نے آئی واش کرنے کیلئے سابق صوبائی وزیر علیم خان کو پیش کیا ہے حالانکہ ایسے کیس خود وزیر اعظم ،وزیر دفاع اور وزیر پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کے وزراء پر ہیں لیکن ان پر کوئی بھی ایکشن نہیں ہورہا ہے پی پی پی والوں کیلئے سلیکٹیڈ وکٹمائیز طور پر کیس بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کو آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزراء خواہ مخواہ واویلا مچارہے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے لیکن میں کہ کہتا ہوں کہ ان سے این آر اور کون مانگ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کے انبار لگائے گئے ہیں جبکہ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم پروٹوکول نہیں لیں گے آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے کشکول نہیں اٹھائیں گے لیکن لوگوں نے دیکھا کہ ملک کا سربراہ آج بھی دبئی میں آئی ایم ایف سے اجلاس کررہا ہے ان کے قول و فعل میں تضاد ہے اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سید منورعلی شاہ جیل میں پانی کا مسئلہ ، گیس کا مسئلہ اور جیل کی رہائشی کالونی کے روڈ تعمیر کرانے کے مسئل پیش کئے صوبائی وزیر نے فوری طور پر مسائل حل کرانے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جلد جیلوں میں ڈاکٹروں کی بھرتی بھی کی جائے تاکہ قیدیوں کو صحت کی سہولت پہنچائی جاسکیں اس موقع پر انہوں نے نئی ڈسٹرکٹ جیل کا افتتاح کیا جو 64 کروڑ 62 لاکھ کی لاگت سے 2017 میں مکمل ہوئی تھی اس موقع پر آئی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی، ڈی آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد، جیل سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد ضیاالرحمان، جیل سپرنٹنڈنٹ میرپورخاص سید منورعلی شاہ، ایم این اے شمیم آراء پنہور، ایم پی ایز سید ذوالفقار علی شاہ، نوراحمد بھرگڑی، انفارمیشن سیکریٹری عبدالسلام میمن، میر طارق تالپور اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے