ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی 5 تحصیلوں میں سکیل 9 میں نئے بھرتی ہونے والے 20 پٹواریوں کے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 پٹواری محمد فاروق اور محمد اکرام، تحصیل کلاچی میں احسان اللہ، تحصیل پہاڑپورمیں محمد ثاقب، محمد اشرف، سمیع اللہ، محمد خالد، سیف الرحمان، ہاشم علی خان، تحصیل پروآ میں قمرالدین، لیاقت علی، عنایت اللہ، محمدعرفان اور یاسرمحمود جبکہ تحصیل درابن میں محمد قیضار، ذیشان لطیف، اعجازالوہاب، محمد اشرف، نجف علی اور محمد جہانگیر کو تعینات کردیا گیا ہے۔ عوامی اورسماجی حلقوں نے ضلع بھر کی تحصیلوں میں نئے بھرتی ہونے والے پٹواریوں کی تعیناتی پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ برکت اللہ مروت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
![]()