کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد کے شکنجے میں ملزم مہروب ولد ایوب اور نعمان ولد شوکت کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، نقدی و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 اسٹریٹ کریمنلز کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل مہروب ولد ایوب اور نعمان ولد شوکت کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، نقدی و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()