تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور اسٹک ہولڈرز نے ڈیپ سی فشنگ پالیسی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور اسٹک ہولڈرز نے ڈیپ سی فشنگ پالیسی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی اور اسٹک ہولڈرز نے ڈیپ سی فشنگ پالیسی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے تحفظات دور کیے جانے تک کسی اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی فش ہاربر پر ایف سی ایس کے بورڈ روم میں چیئرمین فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی عبدالبر کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام اسٹک ہولڈرزنے شرکت کی۔ اجلاس میں میری ٹائم افیئرز کی جانب سے ڈیپ سی فشنگ پالیسی کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا گیا۔ تمام اسٹک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نوٹیفکیشن میں ظاہر کیے گئے کمیٹی ممبران میں غیر متعلقہ لوگوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جن کا ڈیپ سی فشنگ پالیسی سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو اس میں لیڈنگ رول دینے کی کوشش بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان اقدامات کے بعد وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحفظات دور کیے جانے تک فشریز سیکٹر کے تمام اسٹک ہولڈرزوفاقی حکومت کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان فش ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیپٹن اخلاق احمد، سندھ ٹرالرز ایسوسی ایشن (اسٹوفا) کے صدرحبیب اللہ نیازی، مول ہولڈرز ایسوسی ایشن کے صدر بابو اسمعیل،نیفا کے صدر آصف بھٹی اورسندھ ٹرالرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سرور صدیقی بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے