Home / اہم خبریں / رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم کا تین دن کا ریمانڈ منظور

رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم کا تین دن کا ریمانڈ منظور

کوٹ ڈیجی (بیورو رپورٹ) رمشا وسان قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کوعدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اے ایس پی عمران خان کے مطابق رمشا قتل کیس کے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کو ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے کوٹ ڈیجی کی سول عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم ذوالفقار وسان نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ ملکر یکم فروری کو پندرہ سالہ رمشا وسان کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ رمشا وسان قتل کیس میں پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں سے مرکزی ملزم ذوالفقار وسان کو گزشتہ روز اور ملزم غفار وسان کو تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ تین ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے