Home / اہم خبریں / کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 عناصر سمیت موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کے کارندے گرفتار

کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 عناصر سمیت موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کے کارندے گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں اقبال مارکٹ پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 عناصر سمیت موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کے کارندے گرفتار، ایس ایچ او اقبال مارکٹ عدیل احمد کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، نقدی، مسروقہ موٹرساٸیکلیں و چوری شدہ موٹرساٸیکلوں کے مختلف اسپٸیر پارٹس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب کاروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 عناصر سمیت موٹرساٸیکل لفٹنگ گروہ کے کارندوں کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل نوید ولد جاوید، فیضان ولد ارشاد، رحیم ولد ذولفقار اور شیر علی ولد اِدریس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون، نقدی، مسروقہ موٹرساٸیکلیں و چوری شدہ موٹر ساٸیکلوں کے مختلف اسپٸیر پارٹس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے