تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ٹاﺅن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی غیر قانونی ترسیل کے خلاف پولیس کی کاروائیاں انتہائی زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹاﺅن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ہینو ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا 3 ہزار لیٹرغیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران ہینو ٹرک نمبر این اے بی 562 کوئٹہ کو روکا۔ ٹرک کے اوپر باڈی میں کوئلہ لوڈ کیا گیا تھا جب کہ اس کے نیچے موجود خفیہ خانوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل چھپایا گیا تھا۔پولیس نے ہینو ٹرک کے ڈرائیورسیف اللہ سکنہ کوئٹہ اورکنڈیکٹرمحمد خان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے