Home / اہم خبریں / کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں قاٸد آباد پولیس کی تابڑ توڑ کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، مضرِ صحت گٹکا ماوا، 15 کلو اعلی کوالٹی کی منشیات و 5 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کےسمج دشمن و جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی نے جراٸم پیشہ عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل مہر محمد، طاہر اور بابر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، مضرِ صحت گٹکا ماوا، 15 کلو اعلی کولٹی کی منشیات و 5 کلو مضر صحت چھالیہ برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او قاٸد آباد شعیب قریشی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے