Home / اہم خبریں / کل سے شروع ہونے والی پاک بحریہ کی مشترکہ بحری مشق امن 2019 میں 46 ممالک حصہ لیں گے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے جواب میں ہم تیار ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی

کل سے شروع ہونے والی پاک بحریہ کی مشترکہ بحری مشق امن 2019 میں 46 ممالک حصہ لیں گے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے جواب میں ہم تیار ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کثیر القومی بحری مشق امن کا انعقاد 8 فروری سے 12 فروری تک جاری رہے گا چار روز جاری رہنے والی امن مشق کے حوالے سے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کی میڈیا بریفنگ۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ ان مشقوں کا مقصد دنیا بھر کی نیوی کو ایک پلیٹ فارم ہر جمع کرنا ہے یہ مشق دو اہم مراحل ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہوگی۔ سی فیز میں سمندر میں مشقوں کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ ہاربر فیز میں سیمینارز، مباحثے اور عملی مظاہرے منعقد ہوں گے۔ مشق کا مقصد دنیا بھر کی بحریہ کوایک جگہ اکٹھا کرنا ہے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے جواب میں ہم تیار ہیں یہ مشق بحری قذاقی سمندری چیلنجز سے نمٹنے میں سودمند ثابت ہوگی۔ اس مشق میں ہیلی کاپٹرز، سب میرین، اسپیشل سروسز سمیت پاکستان آرمی اور رینجرز کا بینڈ بھی شامل ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے